ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایرانی عازمین حج کی دوسرے ممالک سے آمد، 10کمپنیوں کی خدمات

ایرانی عازمین حج کی دوسرے ممالک سے آمد، 10کمپنیوں کی خدمات

Thu, 18 Aug 2016 16:38:00    S.O. News Service

ریاض،18؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت امور حج وعمرہ نے دوسرے ملکوں سے آنے والے ایرانی عازمین حج کے لیے 10حج ٹور آپریٹرز فرموں کو خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کی طرف سے دوسرے ملکوں سے ایرانی عازمین حج کی آمد کے لیے سہولیات کی فراہمی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف ایران نے حج جیسے مقدس فریضے کو سیاسی رنگ دینے کے لیے حج کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ رواں سال ایران نے سعودی عرب کی طرف سے حج پروٹوکول پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ایران سے عازمین حج وعمرہ کی براہ راست حجاز مقدس آمد معطل ہو گئی تھی۔ تاہم ایرانی ہٹ دھرمی کے باوجود ریاض حکومت نے ایرانی عازمین حج وعمرہ کے لیے حج کے دروازے بند نہیں کیے ہیں۔ اس سلسلے میں عالمی شہرت یافتہ 10سیاحتی ایجنسیوں اور ٹورآپریٹرز کو دوسرے ملکوں سے ایرانی حجاج کرام کو سعودی عرب لانے اور لے جانے کی خدمات سونپی ہیں۔ وزارت حج نے ان ٹور آپریٹرز کا انتخاب کیا ہے جو دوسرے ملکوں سے عازمین حج کے لیے پہلے ہی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس ضمن میں قابل اعتماد کمپنیوں کو ایرانی عازمین حج کو لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فرضی نام سے کام کرنے والے اداروں کو ایرانی عازمین حج کو لانے کی اجازت نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا سیعازمین حج کی حجاز مقدس آمد کے حوالے سے 40کمپنیوں کو قابل اعتماد قرار دیا گیا ہے۔ مشرقی ایشیا کی 8افریقی ملکوں کی 15، ترکی، یورپی ملکوں، کینیڈا، امریکا، ناروے اور سربیا کی 100کمپنیوں کو حجاج کرام کے لیے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دوسرے ملکوں سے سعودی سفارت خانوں کے ذریعے 80فی صد جب کہ اپنے طورپر حجاج کرام کو لانے کے لیے 20فی صد حصہ مقرر کیا گیا ہے۔


Share: